GET FREE TAWEEZ
نقش حصول شفاء
نقش حفاظت جان و مال
جادو کے مرض سے نجات کا تعویز
ویسے تو یہ نقش ہر بیماری کے لیے اثر رکھتا ہے مگر پیٹ کے امراض کے لیے زیادہ موئثر ہے موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈالیں آب زم زم سے دھو کر مریض کو 21 دن تک پلائیں۔
دو لوگوں کے درمیان ناجائز تعلقات کو ختم کرنے کے لیے اس نقش کو ایک سانس میں لکھیں
نقش کو خاکی چال سے پر کریں
فلاں فلاں کی جگہ دونوں کے نام لکھیں،
نقش کو قمردر عقرب یا چاند کی آخری تاریخوں میں ساعت زحل یا مریخ میں پر کریں،
نقش لکھنے کے بعد دونوں افراد میں سے کسی ایک کے استعمال شدہ پرانے کپڑے میں اس نقش کو لپٹ کر کسی پرانی قبر دفن کردیں،
ان شاءاللہ ناجائز تعلق ختم ہوجائے گا۔
جادو کے توڑ کا نقش و علاج
اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو شادی کے پیغامات نہ آتے ہوں
تو ایسی لڑکی سورہ ممتحنة (پارہ 28) ایک نشت میں پانچ بار پڑھے اور پانچ روز مسلسل یہ عمل کرے اور یہ نقش اسکے نیچے اپنا اور اپنی والدہ کا نام لکھکر گلے میں ڈالے،
رشتے آنے شروع ہوجائینگے۔ان شاءاللہ
کاروبار میں برکت وترقی روزگار کے لیے اس تعویذ کو اپنے پاس رکھیں گھر میں اور دکان میں لگائیں
جادو کے سبب رشتہ باندھ دیا گیا ہو تو متاثرہ لڑکی بروز اتوار ڈیڑھ پاؤ کالی ماش کی دال اور سندور لیکر سرخ سوتی کپڑے میں لپٹ کر اپنے پورے جسم سے پھیرے اور پھر پوٹلی کو کسی ایسی جگہ گھر سے باہر لے جاکر کھول کررکھے جہاں کیڑے مکوڑے ہوں گھر آکر نہائے اور کپڑوں کو خوشبو لگا کر منہ میں میٹھی چیز رکھے اور اس نقش مبارک کو دھاتی بکس میں موم جامہ کرکے گلے میں پہنیں اور چلتے پھرتے “یافتاح” کا ورد کرتی رہے، ان شاءاللہ بہت جلد شادی کے معملات طے پاجائے۔
“ولادت میں آسانی کے لیے”پیدائش کے وقت حاملہ کی سیدھی ران پر باندھا جائے ان شاءاللہ ولادت میں آسانی ہوگی،مگر جب تک ولادت کے آثار ظاہر نہ ہوں تعویذ نہ باندھا جائے،اور بچے کی پیدائش کے فورا بعد تعویذ کھول دینا چائیے۔
“نظر بد سے چھٹکارے کا تعویذ” بچوں اور بڑوں کی نظر اتارنے کے لیے اس نقش کو 30 سیکنڈ تک ( متاثرہ کے ) سر پر رکھیں اور پھر ہٹا کر چولھے پر جلادیں ایک وقت میں تین نقش جلائے جا سکتے ہیں سخت نظر کی صورت میں تین دن روزانہ تین نقوش کو جلائیں۔
” نقش برائے حصول محبت اور گمشدہ اشیاء کی واپسی ” جائز محبت کے حصول اور رشتے کی خاطر والدین کو راضی کرنے کے لیے اور گمشدہ اشیاء کی واپسی کے لیے سورہ اخلاص کے نقش کو جمعرات کو ساعت مشتری میں لکھکر اور اسکے نیچے طالب و مطلوب کا نام معہ والدہ کے نام کے لکھکر دو بھاری پتھروں کے درمیان دبادیں۔ گمشدہ مال کی واپسی کے لیے طالب و مطلوب کے ناموں کی جگہ گمشدہ اشیاء کی تفصیل لکھی جائے۔